ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں عظیم قائد اور بیدار قوم کی موجودگی ایران میں اسلامی انقلاب کے ثمرات میں سے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار 'حسین امیرعبداللہیان' نے ایران کے حالیہ واقعات پر امریکی مؤقف اور مداخلت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران میں اقتصادی مسائل کی اصلی وجہ وائٹ ہاؤس کے ایران مخالف رویہ ہے لہذا ہمیں کو دشمن کی شکست کے لئے قوم کی بھرپور حمایت کرنا چاہیئے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب اور ناجائز صہیونی ریاست کی مداخلت کی شکست نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار کو ثابت کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک مستحکم ہے اور امریکہ افغانستان اور لیبیا کی طرح ایران پر قبضہ نہیں کر سکتا ہے اور علاقے میں امریکہ اور ان کے اتحادیوں کی مداخلت کا نتیجہ دہشتگردوں کا پھیلاو اور عالمی بدامنی ہے مگر اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے اتحادیوں کے تعمیری اقدامات کے نتائج میں سے ایک داعش دہشتگردوں کی ناکامی، خطے کی سلامتی اور ایران کی اعلی سیکورٹی کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے میں ایران کے مختلف ممالک میں بدامنی کے واقعات امریکہ اور ان کے اتحادیوں کی مداخلت کی سازشیں ہے مگر ایرانی بہادر جوانوں، حساس اداروں کے اہلکاروں اور پولیس فورسز کی بروقت ہوشیاری کے ساتھ ان کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔