تہران، 24 مارچ - اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ پابندیوں کی چال سے ایرانی قوم کی سائنسی ترقی کو روکنے میں ناکام رہے گا.
یہ بات ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے امریکہ کی جانب سے بعض ایرانی افراد بالخصوص ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ سے متعلق ایرانی کمپنی پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں کہی.
قاسمی نے امریکہ کے بعض ایرانی افراد اور ایک نامور ایرانی کمپنی پر دنیا کی یونیورسٹیوں کے خلاف سائبر حملے کے الزامات کی شدید مذمت بھی کی ہے.
ایران مخالف حالیہ امریکی اقدامات کو اشتعال انگیز اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بہرام قاسمی نے بتایا کہ ایسے اقدامات امریکی حکمرانوں کی ایرانی قوم سے دشمنی کی واضح مثال ہیں.
یاد رہے کہ امریکہ نے سائبر حملے کرنے کے الزام میں گزشتہ روز ایک ایرانی کمپنی اور اس کے 10 افراد پر پابندی عائد کر دی