تہران - یوراگوئے صدر کے خصوصی ایلچی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو مشرق وسطی خطے کا ایکم اہم اور امن پسند ملک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یوراگوئے، ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
یہ بات 'رافائیل مک لینی نے گزشتہ روز تہران میں ایران-یوراگوئے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین 'عبدالرضا عزیزی' کے ساتھ ایک ملاقات کے موقع ہر گفتگو کرتے ہوئےکہی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات کو مزید گہرا اور مستحکم کرنے سے دونوں ممالک کے مابین برآمدات اور درآمدات کے شعبوں میں، باہمی تعلقات کی شرح میں اضافہ ہوگا۔
میکیلینی نے کہا کہ یوراگوئے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کا خیر مقدم کر رہا ہے۔ اس موقع پر ایران اور یوراگوئے کے پارلیمانی دوستی گروپ کےسربراہ 'عبدالرضا عزیزی نے تہران اور یوراگوئے کے دارالحکومت مونٹیویڈیو کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سمیت پارلیمانی روابط کو وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں میں باہمی تعاون کی توسیع، دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مناسب مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور یوراگوئے، دونوں ممالک کے موجودہ وسیع صلاحیتوں سے اپنے لوگوں کے مفاد کے لیے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔