اسرائیل کو فلسطینیوں کے گھر تباہ کرنے کی اجازت نہیں : سید حسن نصر اللہ
3141
m.u.h
27/07/2019
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ 33 روزہ جنگ کے بعد جہاد سازندگی نے فوری طور پر گھروں کی تعمیر کی۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے جہاد سازندگی ادارے کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے لبنانی عوام کیلئے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ 33 روزہ جنگ سے ہونے والی تباہی و بربادی کے بعد جسے اسرائیل سیاسی طور پر استعمال کرنا چاہتا تھا جہاد سازندگی نے فوری طور پر گھروں کی تعمیر کو شروع کیا اور 5 سال کے دوران تمام گھر تعمیر کئے۔
سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کی معطلی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ کی معطلی بھی ہونی چاہئیے اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے گھر تباہ کرنے کی مزید اجازت نہیں دینی چاہیے ۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ بعض لوگ تصور کرتے ہیں کہ لبنان پر حزب اللہ کی حکمرانی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے بلکہ حزب اللہ لبنان کی مختلف سیاسی جماعتوں میں سے ایک جماعت ہے جس کی اصلی ذمہ داری لبنانی فوج ، عوام اور لبنانی حکومت کے ہمراہ لبنانی سرزمین کی اسرائیلی حملوں کے مقابلے میں حفاظت کرنا اور اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہے۔