ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے موجودہ ولیعہد بھی سعودی عرب کے سابق حکمرانوں کی طرح ظالم اور استبداد پسند ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر سارہ لیا ویٹسن نے سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے موجودہ ولیعہد بھی سعودی عرب کے سابق حکام کی طرح ظالم اور استبداد پسند ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں دہشت گردی کے بہانے بننے والے نئے قوانین کو ظلم و استبداد کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے حکام میں مسالمت آمیز تنقید برداشت کرنے کی بھی ہمت نہیں ہے اور وہ ماضی کی طرح اس دور میں بھی اپنے مخالفین کو کچلنے کے راستے پر گامزن ہیں۔