قائد اسلامی انقلاب حضرت 'آیت اللہ خامنہ ای' نے ہفتہ کے روز ہفتہ حکومت کی مناسبت سے ایرانی صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' اور ان کی کابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی۔
سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملاقات کے شرکاء سے مختلف اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر خطاب فرمایا۔
یہ نشست ہفتہ حکومت کی مناسبت سے منعقد ہوئی۔
اس موقع پر قائد انقلاب نے سابق ایرانی صدر شہید محمد علی رجائی اور وزیر اعظم شہید محمد جواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایران میں سابق شہید صدر اور وزیراعظم کی برسی کے دن کو ہفتہ حکومت کے طور پر منایا جاتا ہے۔