یمن پرسعودی جنگی طیاروں کی جارحیت متعدد افراد شہید
3306
m.u.h
20/01/2019
یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے شہری آبادی کےعلاقوں رازح اور شدا پربمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھرسعودی جارحیت کے خلاف یمنی فوج اور قبائل نے بھی نجران کے علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔ یمنی فوج اور قبائل نے صوبہ الجوف میں بھی سعودی عرب اور امریکی اتحادی فوج کے حملے کو ناکام بنایا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔