ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ ہماری بیدار قوم نے حالیہ واقعات میں دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے شاندار ریلیوں کا انعقاد کیا اور اب اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ریلیوں میں دشمنوں کو مزید ناکام کریں گے.
کیلئے شاندار ریلیوں کا انعقاد کیا اور اب اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ریلیوں میں دشمنوں کو مزید ناکام کریں گے.
یہ بات آیت اللہ سید احمد خاتمی نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی آمد کا ذکر کرتے ہوئے امام جمعہ تہران نے کہا کہ ہم تمام عوام بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے قدردان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے کیونکہ اس انقلاب کے تسلسل جاری رکھنے کے لئے ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا ہوگا.
انہوں نے حضرت امام خمینی (رح) کو انقلاب کی اصل پہنچان قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای بانی عظیم انقلاب کے برحق نائب ہیں جن کی پیروی کرنے سے بانی انقلاب کی ہدایات پر چلنے کے مترادف ہے.
آیت اللہ خاتمہ نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب تمام عالم اسلام بالخصوص ایرانی قوم کے لئے اللہ تعالی کی طرف سے ایک بڑی نعمت ہے. ایسی نعمت کا ہمیشہ شکر ادا کرنا چاہئے. 39 سال انقلاب کی کامیابی سے بیت گئے اور آج ہم انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے جشن کی تیاری کررہے ہیں.
انہوں نے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر کو دوسرے سالوں سے زیادہ جوش و جذبے سے منائیں.
سوشل میڈیا میں دشمن ملک عناصر کی منفی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ دشمن سوشل میڈیا بشمول ٹیلی گرام، اینسٹا گرام اور مختلف سماجی ذرائع سے وطن عزیز ایران کے خلاف استعمال کررہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سوشل میڈیا کی مخالفت نہیں کرتے مگر ہم ایک صاف و شفاف ماحول میں سرگرم سوشل میڈیا کی حمایت کرتے ہیں جس پر دشمنوں کی مداخلت کے بجائے اندرونی وسائل کے ذریعے کنٹرول ہو.
تہران کے امام جمعہ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اپنے دین، اختلاقیات، بچے اور ملکی سلامتی کو بچانے کے لئے ایک پُرامن سوشل میڈیا کی ضرورت ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں ایرانی قوم کے دشمن بچگانہ تحرکات کے ذریعے انقلاب کو نقصان پہنچانا چاہ رہے تھے مگر ایران کی بیدار قوم ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سڑکوں پر آگئی اور دشمنوں کے خلاف زبردست ریلیاں نکالی گئیں اور اب یہ سلسلہ انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں سے جا ملے گا.
آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ ایرانی عوام اپنی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک اس انقلاب کی حفاظت کے لئے موجود ہوں گے.
انہوں حکومتی شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا حکام کے شکر کرنے کے مترادف ہے. عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ کوئی احسان نہیں بلکہ فرض اور ذمہ داری ہے اور حکام، عوام کے قدردان ہیں کیونکہ عوام نے ہی ان کو ان منصب پر پہنچایا ہے اور یہی عوام توقع بھی رکھتے ہیں کہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہوجائے