دنیا، امریکہ کےخلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرے: غلام علی
3077
M.U.H
26/10/2018
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایرانی درخواست سے متعلق امریکہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرے۔
ان خیالات کا اظہار 'غلام علی خوشرو' نے جنرل اسمبلی کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے جس کا مقصد عالمی عدالت کی سالانہ رپورٹ پر بحث کرنا تھا۔
ایرانی مندوب نے کہا کہ دنیا، امریکہ کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئی بھی ملک خلاف ورزی کرنے والوں کی مدد نہ کرے۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے کو عصر حاضر میں اجتماعی سفارتکاری کی تاریخی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 نے دنیا کو ایران کے ساتھ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا پابند کیا ہے لہذا تمام ممالک کو چاہئے کہ جوہری معاہدے پر عمل کریں۔
غلام علی خوشرو نے مزید کہا کہ امریکہ کی ایران جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی ایک عالمی المیہ ہے جبکہ امریکہ، دوسروں کو جوہری معاہدے پر عمل کرنے کے جرم میں دھمکی دیتا ہے کہ وہ انھیں سزا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران جوہری معاہدے پر عمل کرنا ہوگا دوسری صورت میں عالمی برادری امریکی خلاف ورزیوں کی ذمے دار ہوگی۔
ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ عالمی عدالت نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ فریقین ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائیں جس سے تناؤ اور اختلافات میں اضافہ ہوں۔
انہوں نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ماورائے عدالت اور غیرانسانی اقدامات سے متعلق اقدامات میں امریکہ کا ساتھ نہ دیں۔