1154 M.U.H 05/09/2018
یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں 800،000 سے زیادہ لوگوں کی امداد کو کاٹ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بھوک مری کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔
یورپی یونین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی پروگراموں کے ڈائریکٹرز اور دیگر امدادی اداروں کو لکھے گئے مکتوب میں کہا کہ اقوام متحدہ اس آفت کو فوری طور پر دبانے میں ناکام رہا جس نے بچوں کو بھوک مری کے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم شمال مشرقی نائیجیریا میں فوری انسانی اور سیکورٹی ضروریات کے سلسلہ میں بہت فکر مند ہیں۔
نائیجیریا میں اقوام متحدہ کے مشن اور حکومت کو زندگی بچانے میں مدد کی ضرورت والے لوگوں کو تیزی سے اور بغیر چھیڑچھاڑ کئے انسانوں تک رسائی کی اجازت دینے کے لئے مجبور کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 11 مہینوں میں علاقے چھوڑنے والے بچے غذائی قلت کےسنگین مسئلہ سے دوچار ہیں یہ علاقہ گزشتہ ایک دہائی سےخونخوار دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اور اس کی حلیف داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متاثرہے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔