بیروت- شام کی فوج نے ملک کے جنوبی حصے میں جمعرات تک جنگ بندی کرنے کا اعلان کیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے کل فوج کے حوالے سے بتایا کہ فوج نے اس جمعرات تک جنوبی شام میں اپنی مہم کو روک دیا ہے اس میں قوئنیترہ صوبہ بھی شامل ہے جہاں اسرائیل نے حالیہ دنوں میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ فوج نے کہا کہ آدھی رات سے جنگ بندی نافذ ہو گئی ہے۔ فوج نے گزشتہ دو ہفتوں میں دوسری بار یکطرفہ جنگ بندی ا علان ’صلح کوششوں‘ کی حمایت کرنے کے لئے کیاہے۔
اس سے پہلے 17 جون کو بھی فوج نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جو صرف اسرائیل کے ساتھ سرحد کے جنوبی شہر دیرہ میں لاگو تھا۔ بیان کے مطابق پورے جنوبی شام میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے جس میں جنوب مغرب کےقوئنیترہ صوبے سے جنوب مشرق میں اسرائیل کی سرحد سے لگے سويدا صوبہ بھی شامل ہے۔