حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی کامیابیاں امریکی برہمی کا اصلی سبب ہیں کیونکہ حزب اللہ نے امریکہ کو بین الاقوامی اور عربی منصوبوں کے لئے لبنان کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
انھوں نے کہا کہ لبنانی عوام، فوج اور مزاحمتی تحریک نے ملکر لبنان کی مستقل قدرت باقی رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے حزب اللہ نے امریکہ کو غلط بین الاقوامی اور عربی منصوبوں کے لئے لبنان کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے امریکہ کی حزب اللہ کے خلاف برہمی قدرتی بات ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو اور امریکہ ہمیں پسند نہیں کرتا اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں۔ انھوں نے کہا کہ حزب نے لبنان کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کو مضبوط اور پائدار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ بعض عرب ممالک کی طرح کچھ لوگ لبنان کے اندر بھی امریکہ اور اسرائیل کے وفادار ہیں۔