بغداد - نائب عراقی صدر موصل کی مکمل آزادی پر نامور عراقی مذہبی رہنما حضرت آیت اللہ 'سید علی سیستانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے داعش کے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا بھی شکریہ ادا کیا۔
'نوری المالکی نے گزشتہ روز عراقی شہر موصل کی مکمل آزادی کے اعلان کے بعد 'آیت اللہ سیستانی کے نام اپنے ایک پیغام میں اس تاریخی فتح پر ان کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے عراقی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موصل کی آزادی پر مبارکباد دینے کے لئے حضرت آیت اللہ 'سید علی سیستانی ، سب سے زیادہ حق دار ہیں ہے کیونکہ انہوں نے اپنے تاریخی فتوے اور معنوی ہدایات کے ذریعے عراقی فوجیوں کے ارادے کی مضبوطی اور ان کی کوششوں کی کامیابی کے باعث بنے۔مالکی نے عراقی پولیس اور دیگرعراقي مسلح افواج بشمول حشد الشعبي فورس، سیکورٹی افواج اور عراقی کمانڈروں اور شہداء کے معزز خاندانوں کو اس بڑی کامیابی پر تہنیت کا اظہار کیا۔ نوری مالکی نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کے چنگل سے عراقی علاقوں بشمول موصل کی آزادی کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کی بے دریغ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ياد رہے کہ موصل جس پر گزشتہ تين سالوں سے داعش کے دہشتگردوں کا قبضہ تھا، کو مکمل طور پر آزاد کراليا گيا ہے۔