تہران: عراق کے وزیراعظم 'حیدر العبادی' نے اعلی سطح وفد کی قیادت میں جمعرات کے روز تہران میں قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' کے ساتھ ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق، عراقی وزیراعظم گزشتہ رات ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے تھے۔
اس دورے کے موقع پر حیدر العبادی ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے علاوہ صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر 'علی لاریجانی' کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس سے پہلے تہران کے سعدآباد محل میں سنیئر نائب ایرانی صدر 'اسحاق جہانگیری' نے عراقی وزیراعظم کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی۔