شام سے امریکی فوجی انخلا، امت مسلمہ کی کامیابی ہے:آیت اللہ نوری ہمدانی
2837
m.u.h
30/12/2018
ایران کے نامور عالم دین اور مرجع تقلید نے کہا ہے کہ عراق اور شام سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فوجیوں کا انخلا،امت مسلمہ کی کامیابی کی علامت ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی" نے لبنانی طالب علموں کے ایگ گروپ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بیداری، تبدیلی اور ترقی دن بہ دن بڑھتی رہتی ہیں۔
انہوں نے امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لئے ممتاز سائنسی ماہرین اور اعلی کارکردگی دیکھانے والے سائنسدانوں اور دانشوروں سے مشورت لینے پر زور دیا۔
ایرانی نامور عالم دین نے لبنان میں مزاحتمی مذہبی رہنماؤں اور انقلاب اسلامی کے پیروکاروں کی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب سوسائٹی کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو عوام کو دینی اصولوں کی پاسداری کے سلسلے میں مشورت دینے سمیت انھیں دین کے پھیلاؤ کی دعوت دیں اور یہ قرآن پاک کا کلام ہے جو تمام مسلمانوں کو اس پر عمل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں، امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے شام میں داعش کو شکست دینے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد شام سے بھی امریکی فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے داعش کو شام میں شکست دے دی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کا انخلا 100 روز تک مکمل ہو جائے گا۔
دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے حکام نے بتایا ہے کہ امریکی افواج کا شام سے مکمل اور فوری انخلا کا منصوبہ زیر غور ہے۔
امریکی فوجی شامی حکومت کی اجازت بغیر اس ملک میں کاروائیاں کر رہی ہیں اور شام نے بارہا امریکی فوجیوں کی جارحانہ اقدامات کے اختتام کا مطالبہ کیا تھا۔