مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر اسرائیلی قبضہ اعلان جنگ ہوگا: حماس
2685
M.U.H
27/06/2020
فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر قبضہ اعلان جنگ ہوگا۔
حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ مزاحمتی تحریک مغربی کنارے اور وادی اردن کو ضم کرنے کے اسرائیلی و امریکی فیصلے کو فلسطینی عوام کے خلاف اعلان جنگ سمجھتی ہے۔
اس طرح کا اقدام فلسطینیوں کے ساتھ جنگ کا سبب بنے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں اور بین الاقوامی برادری کی مخالفت کے باوجود یکم جولائی سے مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔