عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی آج موصل شہر پہنچے اور اس شہر کی داعش کے قبضے سے مکمل آزادی کا باضابطہ اعلان کیا۔ایران کے وزیر دفاع نے بھی موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شاندار فتح پر اپنے عراقی ہم منصب کو مبارک باد پیش کی ہے۔ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے عراق کے وزیر دفاع عبدالغفور عبداللہ الحیانی اور عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر ھادی العامری کے نام تہنتی پیغامات میں حالیہ کامیابی کو عراق کی دینی قیادت کی دانشمندی اور بہادر عراقی کمانڈروں کی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ایران کے وزیر دفاع نے عراق کے ساتھ دفاعی، فوجی اور سیکورٹی تعاون کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کے لیے تہران کی آمادگی کا بھی اعلان کیا ہے۔عراقی فوج نے بغداد کے دروازے تک پہنچ جانے والے داعشی دہشت گردوں کو صرف سینتن ماہ میں شکست دے دی ہے اور ملک کے تمام اہم صوبوں اور شہریوں کو آزاد کرالیا ہے۔عراقی فوج اب تعلفعر، الحویجہ، القائم اور جنوبی کرکوک کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔
عراق کے شہر موصل کے گورنر نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل پہنچ کر اس شہر کی آزادی کا اعلان کر دیا ہے۔
عراق کے شہر موصل کے گورنر نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل پہنچ کر اس شہر کی آزادی کا اعلان کر دیا ہے۔عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل میں داخل ہونے کے بعد دھشتگردوں کے مقابلے میں حاصل ہوئی اس عظیم کامیابی پر عراقی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔العبادی نے اعلان کیا ہے کہ موصل مکمل طور پر دھشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک ہو گیا ہے۔موصل سے دھشتگردوں کو باہر کرنے میں ۹ مہینے جنگ جاری رہی اور آخر کار عراقی فوج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے اس شہر کو جو مکمل طور پر دھشتگردوں کے قبضے میں آ چکا تھا آزاد کروا لیا ہے۔