ایرانی سرکاری محکموں میں کام کرنے والے مغربی جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا
3499
M.U.H
29/08/2018
ایران کے انٹلی جینس کے وزیر نے کہا ہے کہ مغربی ایران میں دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کا قلع قمع کر دیا گیا۔
ایران کے انٹیلیجینس کے وزیرسید محمود علوی نے مغربی ایران کے صوبوں کرمانشاہ اور کردستان میں سیکورٹی فورس کی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایران میں دشمن ملکوں سے وابستہ دہشت گردوں کے دو گروہوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔انھوں نے کہا کہ ایک گروہ میں بارہ عناصر شامل تھے جن کی مکمل شناخت کر کے انھیں گرفتار کرلیا گیا اور دوسرا گروہ جو تخریبی اقدامات کی غرض سے ایران کی سرحدوں میں داخل ہوا تھا اس کا قلع قمع کر دیا گیا تاہم دو عناصر کو پکڑ لیا گیا جن سے کافی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔