ایرانی سپریم لیڈر نے 18جون کو ہونے والے انتخابات میں ایرانی عظیم قوم کی شاندار موجودگی کے بعد نو منتخب صدر اور شہری - دیہی کونسلز میں منتخب افراد کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک و قوم کی خدمت کے مواقع کی تعریف کریں اور ہمیشہ الہی مقاصد کو مد نظر رکھیں۔
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز ہفتہ ایران کے نو منتخب صدر اور شہری -دیہی کونسلز میں منتخب افراد کے ناموں سے ایک پیغام میں کیا۔
انہوں نے 18جون کو ہونے والے انتخابات میں ایران عوام کی بھر پور اور پرجوش شرکت کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ ایرانی عوام انتخابات کے عظیم فاتح ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 18 جون کو ہونے والے انتخابات میں عوام کی بھرپور اور حیرت انگیز موجودگی نے ایرانی عوام کی کامیابیوں میں ایک اور شاندار صفحہ شامل کیا۔
انہوں نے فرمایا کہ انتخابات کی شرکت کیلیے لوگوں کو حوصلہ شکنی کرنے والے عناصر کے عزائم کے باوجود ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر بھرپور شرکت ایرانی عوام کے پختہ عزم، ہوشیاری کی علامت ہے۔
آیت اللہ خامنہ ی نے کہا کہ کل کے انتخابات کی سب سے بڑی فاتح ایرانی قوم ہے ، جو ایک بار پھر دشمن کے منفی پروپیگنڈے اور مجرموں اور بدعنوانوں کی سازش کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی اور ملک کے سیاسی میدان میں اپنی موجودگی کا مظاہرہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا میں اس عظیم کامیابی پر اللہ تعالی کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کرتا ہوں جس نے اس امتحان میں ایرانی قوم کو سرافرازی ، سربلندی عطا کی اور اپنی رحمت سے نوازا۔
انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات اور بلدیاتی کونسلوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انھیں سفارش کرتا ہوں کہ وہ اس عظیم قوم کی مخلصانہ خدمت کو اپنے لئے فخر سمجھیں اور اس قوم کی قدر کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ میں ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انتخابات سے متعلق تمام اداروں گارڈین کونسل ، وزارت داخلہ اور دیگر اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے صاف و شفاف انتخابات منعقد کرانے کے سلسلے میں اپنے وظائف اور ذمہ د اریوں پر عمل کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ میں حضرت ولی عصر امام زمانہ (عج) کو سلام پیش سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ وہی اس ملک کے اصلی مالک ہیں اور حضرت امام خمینی (رہ) اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔