اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پانچ لاکھ نواسی ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کو بنگلہ دیش میں قائم کیمپوں میں جگہ دی جا چکی ہے۔
شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان فرہان حق نے کہا ہے کہ اب تک بنگلہ دیش میں پانچ لاکھ نواسی ہزار روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش میں قائم پناہ گزیں کیمپوں میں جگہ دی جا چکی ہے اور بنگلہ دیش میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے سبب تین لاکھ بیس ہزار روہنگیا بچوں کی جان خطرے میں ہے۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری جفری فلٹمین نے میانمار حکومت پر روہنگیا مسلمانوں کو انسان دوستانہ امداد پہنچانے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بنا پر سخت تنقید کی۔
میانمار کے صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کی سرکوبی اور جارحانہ حملوں کی نئی لہر پچیس اگست سے شروع ہوئی ہے جس میں اب تک چھے ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق اور آٹھ ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔