شہید فخری زادے نے عظیم سائنسی خدمات انجام دیں: آیت اللہ خامنہ ای
2964
M.U.H
26/01/2021
رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے مایہ ناز سائنسداں شہید محسن فخری زادے کی سائنسی خدمات اور اخلاص کی قدردانی کی۔
ایران کے مشہور ایٹمی اور دفاعی سائنسداں شہید محسن فخری زادے کے اہل خانہ نے آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
دوشنبے کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ عظمی سید علی خامنہ ای نے شہید فخری زادے کی سائنسی خدمات، ان کے اخلاص اور علم و عمل کے میدان میں ان کی قابل فخر موجودگی کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ عظیم مرتبہ جسے خدا وند متعال نے ان کو شہادت سے عطا کیا ہے، ان کی بے نظیر زحمتوں اور خلوص کا عطیہ ہے اور اس مقام کا دنیا کے کسی بھی مقام سے مقایسہ نہیں کیا جا سکتا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ان کے اخلاص کی ایک اور نشانی یہ تھی کہ ان کی زندگی میں بہت سے لوگ اور جوان ان کو پہچانتے نہیں تھے جس کا ان کو قلق رہا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شہداء کی اہلیہ بھی اجر میں ان کے ساتھ شریک ہيں اور میں خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کے دلوں کو صبر جمیل عطا کرے اور اللہ کی توفیقات سے شہید کی شان کے مناسب اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔
اس ملاقات میں ایران کے ایٹمی اور دفاعی سائنسداں کی اہلیہ اور ان کے بچوں نے بھی شہید فخری زادے کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔