ایرانکے خلاف جنگ سے مراد امریکہ کی تباہی ہے: جنرل سلیمانی
3132
M.U.H
27/07/2018
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھکمیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ امریکی تباہی کے مترادف ہے.
یہ بات میجر جنرل 'قاسم سلیمانی' نے جمعرات کے روز ایرانی شہر 'ہمدان' میں شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کا مطلب امریکہ کے تمام اثاثوں کی تباہی ہے اور اسے یاد رکھنا چاہئے کہ جنگ کے آغاز امریکہ ہی کرسکتا ہے مگر اس کے خاتمے کا فیصلہ صرف ایران کرے گا.
جنرل قاسمی نے کہا کہ امریکیو، آجاو، ہم میدان میں آپ لوگوں کا انتظار کررہے ہیں آپ لوگوں کو علم ہے کہ جنگ آپ لوگوں کی تباہی کا باعث ہوگی.
انہوں نے مزید کہا کہ لہذا ایرانی قوم اور کے صدر کی ہرگز توہین نہ کریں، تول کے بولیں اور اپنے ماضی کے حکمرانوں سے سبق حاصل کریں.
جنرل قاسمی سلیمانی نے کہا کہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکی نہ دیں ہم شوق شہادت رکھتے ہیں. آج امریکی حکمران منافق عناصر اور انقلاب مخالف عناصر کو اپنے گرد اکٹھا کئے ہوئے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صدر مملکت کی شان میں نہیں کہ وہ امریکی صدر جیسے لااوبالی اور مدہوش شخص کی ہرزہ سرائیوں کا جواب دیں بلکہ ہم ایرانی قوم کے خادم ہیں اور ہم ہی ٹرمپ کا اچھی طرح جواب دیں گے.
اعلی ایرانی کمانڈر نے کہا کہ آج امریکی طالبان سے امن مذاکرات کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں اور وہ امن مذاکرات کے لئے پاکستان اور افغانستان پر دباؤ ڈال رہے ہیں.