منامہ: بیرون ملک مقیم بحرینی اپوزیشن رہنمائوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بحرین کے نامور عالم دین اور مرجع تقلید آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی ان کے گھر پر نظر بندی کو 124دن گزر چکے ہیں اور شیعہ اکثریتی علاقہ ’’الدراز‘‘کے آل خلیفہ فورسز کی طرف سے محاصرے کو 460دن گزر چکے ہیں جوکہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کے منہ پر طمانچے کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کی بحرینی شہریت 21جون 2016کو منسوخ کردی گئی تھی اور ان کو گزشتہ 23مئی میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا گیا تھا۔