ایران کے قومی خبررساں ادارے (IRNA) کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم شامی میڈیا کیساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر تیار ہیں.
یہ بات 'سید ضیاء هاشمی' نے گزشتہ روز تہران میں شامی ذرائع ابلاغ کے ایک 35 رکنی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ہم واقعات کو تیزی اور درست طریقے سے پھیلانے اور شامی میڈیا کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے آمادہ ہے.
ہاشمی نے خبروں کی پیداوار میں تنوع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سیاسی واقعات کی کوریج بہت ضروری ہے لیکن میڈیا کو باہمی کھیل، سماجی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع میں بھی کوشش کرنی چاہیے.
انہوں نے پابندیوں کے دوران میں طبی، زرعی اور تکنیکی شعبوں میں ایران کی نمایان پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طور ایران مخالف پانبندیوں کی کوئی حیثیت نہیں .
انہوں نے مزید بتایا کہ آج ایران علم کی پیداوار کے شعبے میں دنیا کے 15 واں نمبر پر ہے اور دن بدن ایران کی علم پر بنیاد کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے.
ہاشمی نے کہا کہ ہم ارنا اور شامی ذرائع ابلاغ کے درمیان تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں