معاشرے کو آج پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد ووحدت کی ضرورت ہے: حجت الاسلام ابوترابی
1420
M.U.H
12/08/2018
تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا معاشرے کو آج سب سے زیادہ اتحاد ووحدت کی ضرورت ہے اور یہ میڈیا کے ذریعے بہت زیادہ مؤثر ہے۔
ایران کے شہر قزوین میں ایک ٹی وی چینل کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے تہران کے عارضی امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابی نے کہا آج کل کے دور میں معاشرے کو اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے اور اس کیلئے میڈیا اور صحافت ہی بہت موثر ہے۔
انہوں نے کہا صحافیوں کے چاہئے کہ معاشرے کی مشکلات کو بیان کریں اور لوگوں کو اطلاع دیں تاکہ آنے والی چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکے۔
اس تقریب میں شہر قزوین کے مئیر عبدالحمید زاہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ شرائط میں اتحاد ووحدت کے دفاع کیلئے میڈیا صحافیوں اور ہر محفل میں اتحاد ووحدت کی صدا گونجنی چاہئے اور یہ صدا ترقی و پیشرفت کا باعث ہے۔