ایرانی اثاثے منجمد کئے جانے کے خلاف شکایت پر ہیگ کی عدالت میں جاری سماعت
3137
M.U.H
11/10/2018
ایران کے اثاثے منجمد اور ایران کے مرکزی بینک کے خلاف غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے پر ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں امریکہ کے خلاف ایران کے دائر کردہ کیس کی سماعت بارہ اکتوبر تک جاری رہے گی۔
ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کی جانب سے معین کردہ وقت کے مطابق بدھ کے روز امریکہ کے خلاف اپیل کے سلسلے میں ایران کی جانب سے دلائل پورے کئے جا رہے ہیں۔
جمعرات اور جمعے کو ایران اور امریکہ کی جانب سے الگ الگ اپنا اپنا نقطہ نظر بھی پیش کیا جانا ہے۔
اس سے قبل پیر کے روز امریکہ نے اس کیس کے تعلق سے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے دائرہ اختیار اعتراض کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں ایران کی جانب سے دائر کردہ کیس کی سماعت کے دوران ایران کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت جیسے بے بنیاد الزامات کا مسئلہ اٹھا کر عدالت کی کارروائی میں رخنہ اندازی کی کوشش کر رہا ہے۔