تہران، 29 جون- ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ میزائل، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع کا ذریعہ ہے جس سے ہمارے دشمن خوفزدہ ہیں۔
یہ بات علامہ ''کاظم صدیقی'' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں ںے مزید کہا کہ ایران کی میزائل قابلیت اتنی طاقتور ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے قابض حکمران مجبور ہوتے ہیں کہ ایران کو پیغام دیں کہ ان کی طرف میزائل نہ داغا جائے اور وہ بھی ایسا نہیں کریں گے۔
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ ایک ایسا بھی دور تھا کہ تہران سمیت ایران کے مختلف علاقے آمر اور ظالم صدام کے میزائلوں کے نشانہ پر تھا مگر آج زیر زمین رکھے جانے والے ہمارے میزائلوں سے دشمنوں کی نیندیں حرام ہیں۔
انہوں نے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ اندرونی مسائل بالخصوص معاشی مشکلات کے سامنے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ سارا دشمنوں کی چال ہے جس کا مقصد ملک میں اثر و رسوخ ڈال کر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔