چابہار دہشت گردانہ حملے میں ملوث بہت سے دہشت گرد ہلاک:جنرل اشتری
2922
M.U.H
09/12/2018
ایرانی پولیس کے سربراہ جنرل اشتری نے چابہار دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ہوشیاری شجاعت اور بہادری کی وجہ سے خود کش حملہ آور پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک ہوگیا۔
جنرل اشتری نے کہا کہ چابہار دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے اور بھی اقدامات انجام دئے گئے ہیں اور جلد ہی باقی عناصراور ذمہ داروں کو گرفتارکرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات کو ایران کے جنوب مشرقی ساحلی شہر چابہار میں ایک خودکش دہشت گرد نے پولیس اسٹیش کو کار بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورس کے جوانوں کی بروقت کارروائی کی وجہ سے حملہ آور اپنی کار پولیس اسٹیشن کے اندر نہیں لے جاسکا اور باہر ہی اس نے دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی کار کو اڑا دیا۔ اس حملے میں دو افراد شہید اور ابیالیس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔