حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے سلفی اور اس سے منسلک تکفیری دہشت گرد تنظیموں کو امریکی آلہ کار تنظیمیں قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش ، سلفی اور النصرہ کے پاس حقیقی اسلام نہیں بلکہ وہ امریکی اسلام کی علمبردار ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے محرم الحرام کی ساتویں شب کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں بھی اخلاق ، احکام اور قوانین موجود ہیں اور جنگ کے میدان میں بھی اخلاقیات سے دور نہیں ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ حقیقی اسلام وہ ہے جسے پیغمبر اسلام (ص) اور ان کے اہلبیت نے پیش کیا اور اجرا کیا ہے داعش جس اسلام پر عمل کررہے ہیں وہ حقیقی اسلام نہیں بلکہ وہ امریکی اسلام ہے۔انھوں نے کہا کہ سلفی اسلام کا حقیقی چہرہ نہیں بلکہ جعلی اور مصنوعی چہرہ ہے جس کی پشت پر امریکی اور اسرائیلی ہاتھ ہے اور جسے سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ کی حمایت حاصل ہے۔ جس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈانس کرکے اپنا مکروہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔