قاہرہ - مصر نے کہاکہ اس کے اور تین دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے قطر سے کئے گئے مطالبات پر کوئی غور نہیں کیا جاسکتا ہے۔
مصر کے وزیر خارجہ سمیع شکری نے ایک ٹیلی ویژن سے کہا ’شروعات سے ہی یہ معاملہ سمجھوتہ مذاکرات کیلئے نہیں تھا، اس میں درمیان کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے دہشت گردوں کا ساتھ دینے کے الزام میں اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات توڑ لئے تھے۔ ان چار ممالک نے قطر کے سامنے 13 مطالبات رکھے تھے۔ ان مطالبات میں اخوان المسلمین کی حمایت ختم کرنا، الجزیرہ کی نشریات بند کرنا، ایران کے ساتھ سفارتی روابط محدود کرنا اور متحدہ عرب امارات میں ترکی کا فوجی اڈہ بند کرنا شامل ہے۔
قطر نے حالانکہ کہا تھا کہ چاروں ممالک کے مطالبات غیرحقیقی اور کارروائی کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کا دہشت گردی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ اظہار رائے کی آزادی کو ختم کرنے کی بات ہے۔