ایران کی فوجی طاقت اورقدرت صرف دفاعی نوعیت کی ہے: جنرل محمد علی جعفری
3096
M.U.H
06/09/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے ایران کی فوجی صلاحیت اور توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت اور قدرت صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔
جنرل جعفری نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت اور دفاعی توانائیوں کی وجہ سے دشمن کے خیمہ میں مایوسی چھائی ہوئی ہے اور دشمن خطے میں اپنے تمام شوم منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکام ہوگیا ہے۔
جنرل جعفری نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کے امور کو بہترین شکل میں ادا کیا ہے اور ایران نے واضح کردیا کہ وہ خلیج فارس کے عرب ممالک کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے عراق اور شام کی حکومتوں کی درخواست پر ان دونوں ممالک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔
جنرل جعفری نے کہا کہ ایران کا فوجی اقتدار درحقیقت دفاعی نوعیت کا ہے اور ایران اسلامی اور علاقائی ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے۔