فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بیت المقدس میں قائم گرجا گھروں پر ٹیکس عائد کرنے کے صہیونی فیصلے کو فلسطینی قوم، ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻭ مسیحیوں کے مقدس ﻣﻘﺎﻣﺎﺕ کے خلاف مذہبی جنگ قرار دیا.
حماس تنظیم نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ قابض صہیونی حکمران نے ایک خطرناک اقدام کے تحت فلسطین کے مقدس مقامات کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جس کے خلاف مقابلہ کرنا ہمارے لئے ناگزیر ہے.
بیان کے مطابق بیت المقدس میں گرجا گھروں پر ٹیکس عائد کرنا القدس کے خلاف امریکی صدر کے اقدامات کا نتیجہ ہے.
حماس نے فلسطینی عوام اور اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ صہینی قابض حکمرانوں اور فلسطین پر قبضے کے خلاف اپنے انتفاضے کو مزید فروغ دیں.
یہ بات قابل ذکر ہے القدس بلدیہ نے اعلان کیا تھا کہ گرجاگھروں سے متعلق جائیداد اور اثاثوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.