بیروت: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ شام کو تقسیم کرنے کی سازش ٹل گئی اور شام اب دہشتگردی کے خلاف جنگ کے آخری مرحلے میں ہے۔یہ بات 'شیخ نعیم قاسم' نے گزشتہ روز لبنان میں تعینات جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر 'آغا سلیم شکر اوف' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس ملاقات میں حزب اللہ کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ 'عمار الموسوی' بھی موجود تھے۔شیخ نعقیم قاسم نے کہا کہ شامی قوم، مسلح افواج اور رہنماوں نے اپنے اتحادیوں کے تعاون کے ساتھ مزاحمت کی مثال قائم کردی اور دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے طویل سفر طے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں امریکہ، ناجائز صہیونی اور بعض علاقائی ممالک کی دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرنے کے باوجود ان عناصر کے خاتمے کا دن قریب آرہا ہے۔