امریکی پابندیوں کا مقصد ملک میں سیاسی نظام کو نشانہ بنانا ہے : عمارحکیم
1326
M.U.H
08/08/2018
نامور عراقی رہنما اور قومی تحریک حکمت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران ہمارا اﺳﭩﺮﭨﯿﺠﮏ پارٹنر ہے لہذا اس کا ساتھ دینا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے۔
یہ بات 'سید عمار حکیم' نے بغداد میں قومی تحریک حکمت کے اراکین اور عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران مخالف امریکہ کے معاشی دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کو دباؤ اور پابندیوں کا سامنا ہے جس کا مقصد ملک میں سیاسی نظام کو نشانہ بنانا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو درپیش حالیہ بحران سے متعلق عراق کو چاہئے کہ سنجیدگی اپنائے اور ایران کی مشکلات کو ٹالنے کا ذریعہ بن جائے جیسا کہ ایران نے ہمیشہ ہر بحران میں عراق کا ساتھ دیا ہے۔
سید عمار حکیم نے مزید کہا کہ یقینا ایران اپنی سنجیدہ حکمت عملی بالخصوص باصلاحیت قیادت کی بدولت تمام مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا۔