اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان کے مقاصد اور اقدامات مذہبی عقائد اور اسلامی شریعت کے مطابق ہیں صہیونی دہشت گرد در حقیقت امریکی اور اسرائیلی مزدور ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی اسلامی ممالک میں صہیونی دہشت گردوں کے وحشیانہ اور بہیمانہ اقدامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دہشت گرد تنظیم داعش اور صہیونی دہشتگردتنظیموں کے حامی موجودہ دور میں جبر و منافقت اور یزیدیت کی زندہ مثال ہیں۔
صہیونی دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان کے مقاصد اور اقدامات مذہبی عقائد اور اسلامی شریعت کے مطابق ہیں بلکہ وہ نام نہاد اسلام کے حامی بن کر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے ہیں اور خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں وہابی دہشت گرد خطے میں امیرکی اور اسرائیلی مزدور ہیں۔