امریکہ، منافقین تنظیم کی دہشتگردی کا ذمے دار ہے: ایران
1333
M.U.H
24/07/2018
اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک دشمن تنظیم منافقین کی امریکی حمایت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم سطح پر اس تنظیم کی دہشتگردانہ کاروائیوں کی اصل ذمے دار امریکی حکومت ہے.
تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب 'غلام علی خوشرو' نے سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں مطالبہ کیا کہ امریکہ، ایران مخالف دہشتگرد تنظیم منافقین کی حمایت کو بند کرے.
انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ اس مراسلے کو سلامتی کونسل کی دستاویز میں شامل کیا جائے.
ایرانی مندوب نے اس مراسلے میں لکھا کہ رواں سال کے 30 جون کو ایران مخالف ایک دہشتگرد گروہ کی مخصوص نشست میں مختلف امریکی سیاسی شخصیات اور حکومت کے قریبی افراد نے شرکت کی جبکہ اس نشست میں ایرانی شہریوں کے خلاف تشدد کو ہوا دی گئی.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کے ساتھ کام کرنے والے لوگ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے میں برابر کے شریک تھے.
غلام علی خوشرو نے کہا کہ مجاہدین خلق تنظیم (MKO) ایک بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم ہے جو ایران میں 17 ہزار سے زائد معصوم شہریوں بالخصوص اعلی حکومتی شخصیات، عسکری اور سیاسی رہنما، اراکین پارلیمنٹ اور غیرملکی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ منافقین کی دہشتگرد تنظیم اپنی پرتشدد اور دہشتگردی کی کاروائیوں کی وجہ سے امریکہ اور دیگر ممالک اور تنظیموں کی جانب سے پابندیوں اور دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں بھی شامل رہی ہے.
ایرانی مندوب نے کہا کہ ایرانی عوام منافقین تنظیم کی حمایت کرنے پر امریکہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ امریکہ ایسی پالیسیوں کو ترک کرتے ہوئے اپنے غیرقانونی اقدامات کا خاتمہ کرے.