ترک صدر رجب طیب اردگان نے بعض ہمسایہ ممالک کی جانب سے قطر کو تنہا کرنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا: قطر کو تنہا کرنا اسلامی اقدار کی خلاف ورزی اور دوحہ کی موت کے مترادف ہے۔
یہ سخت ترین بیان ترک صدر کی جانب سی قطر کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔بحرین اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے حکام نے بھی قطر ایئرلائن کے سربراہ اکبر الباکر کے بیان پر اسی طرح کا ردعمل ظاہر کیا ہے۔سعودی عرب، مصر، امارات اور بحرین نے گزشتہ ہفتے مشترکہ اقدام کرتے ہوئے قطر کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کردئے تھے کیونکہ ان کے بقول دوحہ دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے۔
اردگان نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے بارے میں ایک بہت بڑی غلطی کی گئی ہے، ایک قوم کو ہر لحاظ سے تنہا کرنا، غیر انسانی فعل اور اسلامی اقدار کے خلاف ہے۔ ایسے اقدامات دوحہ کی موت کے برابر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر داعش کے حوالے سے ترکی کا ہم خیال ہے، دوحہ کو تنہا کرنے کی سازش سے کوئی مقصد حاصل نہ ہوگا۔