اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں بھرپور شرکت پر مراجع عظام کی پرزور تاکید
مراجع عظام کے بیانات میں آیا ہے کہ انقلاب اسلامی کا تحفظ اہم ترین واجبات میں سے ہے لہذا انقلاب کی کامیابی کے موقع پر منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں عوام کی بھرپور شرکت انقلاب کے تحفظ کے مصادیق میں شامل ہے۔
عالم تشیع کے مراجع تقلید، علمائے کرام اور دیگر اہم سیاسی مذہبی شخصیتوں اور اداروں نے الگ الگ بیانات جاری کر کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی انتالیسویں سالگرہ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت پر تاکید کی ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی اور آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی نے الگ الگ بیانات جاری کر کے انقلاب کے شیدائیوں، ملت تشیع خصوصا ملت ایران سے اپیل کی ہے کہ ۲۲ بہمن (۱۱ فروری) کو ایران بھر بلکہ پوری دنیا میں نکالی جانے والی ریلیوں اور جشن کی محفلوں میں بھر شرکت کریں تاکہ دشمنوں کے منہ پر ایک بار پھر ذلت اور رسوائی کا زور دار طمانچہ رسید کیا جا سکے۔
مراجع عظام کے بیانات میں آیا ہے کہ انقلاب اسلامی کا تحفظ اہم ترین واجبات میں سے ہے لہذا انقلاب کی کامیابی کے موقع پر منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں عوام کی بھرپور شرکت انقلاب کے تحفظ کے مصادیق میں شامل ہے۔ اور اس عمل سے اسلام اور اسلامی نظام کی عظمت میں اضافہ ہو گا۔
ابنا۔