عالمی برادری مستقبل میں نسل کشی کو روکے: ایرانی مندوب
3470
M.U.H
03/07/2018
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر سویلین کے قتل اور نسل کشی جیسے واقعات کو سختی سے روکے۔
یہ بات غلام علی خشرو نے اقوام متحدہ کے نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام سے متعلق منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نسل کشی کے نتیجے میں گزشتہ دو دہائیوں میں لاکھوں افراد اپنی قیمتی جانوں اور لاکھوں افراد اپنے پیاروں سے محروم ہوئے ہیں اس لئے ہمیں مستقبل میں ان تمام اقدامات کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔