عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے کردستان میں ریفرنڈم کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کردستان میں ریفرنڈم غیر قانونی ہونے کے ساتھ مشکلات کا باعث بھی بنے گا۔ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے کردستان میں ریفرنڈم کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کردستان میں ریفرنڈم غیر قانونی ہونے کے ساتھ مشکلات کا باعث بھی بنے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نامہ نگاروں کی ایک ٹیم نے عراق وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی اس ملاقات میں مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار نے عراقی کردستان میں ریفرنڈم کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں عراقی وزير اعظم نے کہا کہ سامراجی طاقتیں اسلامی ممالک کو پہلے ہی چھوٹے چوٹھے حصوں میں بانٹ چکی ہیں اور اب وہ اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔
عراقی وزير اعظم نے اس ملاقات میں دہشت گردوں پر فتح کو دہشت گردی کے خلاف متحدہ محاذ کی فتح قراردیتے ہوئے کہا کہ موصل میں دہشت گردوں کی شکست اور عراقی فورسزاور رضاکار دستوں کی کامیابی پر آپ کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ حیدر العبادی نے کہا کہ دہشت گردی پر فتح عراقی اقوام اور قبائل کے باہمی اتحاد کے سائے میں حاصل ہوئی ہے اور عراقی قوم باہمی اتحاد کے سائے میں عراق کی پیشرفت اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ رضا کار فورسز عراقی قوم کا حصہ ہے جن کا عراق کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں اہم کردار ہے اور عراق کی رضآکار فورسز آئندہ بھی عراق میں اپنا نقش ایفا کریں گی۔