ناجائز صیہونی حکومت کی نابودی تک جنگ جاری رہے گی: حزب اللہ
1070
M.U.H
29/04/2018
لبنان کے سیاسی تنظیم حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل 'نعیم قاسم' نے کہا ہے کہ ناجایز صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک حزب اللہ اپنی سلاح زمین پر نہیں رکھے گی اور جنگ جاری رہے گی۔
یہ بات انہوں نےصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
شام کے حوالے سے امریکہ اور صیہونی حکومت کے مختلف موقف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت حزب اللہ اور ایران کو شام کے جغرافیائی حدود میں نہیں دیکھنا چاہتی لیکن وہ چاہتی ہیں کہ امریکہ اور ان کے دیگر اتحادیوں، ایران کو شام میں قابو کرلیں درحقیقت صیہونی حکومت اپنے آپکو شام میں ملوث نہیں کرنا چاہتی۔
ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حالیہ صیہونیوں کے حملے کے بارے میں انہوں نے کہا ہم نے کئی بار اسرائیلی جارحیت پر موثر اور بھرپور کارویوں کی صورت میں جواب دیے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپاہ فورسز کے کئی اہلکاروں کے شام میں حالیہ صیہونی حملوں میں شہادت کے بعد یقینا ایران کی طرف سے ایک مناسب وقت میں موثر اور منہ توڑ جوابی کاروائی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان کے آیندہ الیکشن میں بھرپور شرکت کرے گی اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس حوالے سے تعاون جاری رکھی گی۔