غیرملکی طاقتیں ہمیں ڈرانے کی حیثیت نہیں رکھتیں: ایرانی وزیر دفاع
2735
M.U.H
10/05/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ آج وطن عزیز ایران کی دفاعی طاقت ناقابل تسخیر ہے اسی لئیے دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں عسکری کاروائی کرنے کی دھمکی نہیں دے سکتی۔
یہ بات بریگیڈیر جنرل 'امیر حاتمی' نے پارلیمنٹ کی سفارتی امور کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کوئی بھی غیرملکی طاقت اسلامی جمہوریہ ایران دھمکی دینے کی حیثیت نہیں رکھتی کیونکہ ایران دفاعی طاقت کے سلسلے میں اچھی پوزیشن میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز ایران کے دفاعی ماہرین دن رات ملکی دفاعی صنعت کو مزید طاقتور بنانے کے لئے محنت کررہے ہیں اور آج ایران کے دشمنوں کو بھی اس بات کا ادراک ہوچکا ہے کہ ایران کی
دفاعی اور عسکری طاقت کے سامنے غیرملکیوں کی دھکمیوں کو دراندازی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کے دفاع شعبہ قابل قدر ترقی کررہا ہے. ہمارے سائنسدان اپنی محنت اور لگن سے ملک کی ترقی میں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہم اپنی پیشرفت جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔