ایرانی مسلح افواج کے سپہ سالار نے کہا ہے کہ شام اگلے مہینوں تک دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک ہوجائے گا.
ان خیالات کا اظہار میجر جنرل 'محمد حسین باقری' نے اتوار کے روز تہران میں دفاع مقدس سے متعلقہ ایک کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو لوگ شامی قیام امن اور استحکام کے خواہاں نہیں شام میں دہشتگردوں کی حمایت اور تقویت کے لیے 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد کےساتھ موافق ہیں.
انہوں نے بتایا کہ شامی فوج اور حکومت، اس ملک میں امن اور سلامتی کی واپسی کے لیے اپنی سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کرنا چاہتی ہیں.
انہوں نے شام میں 30روزہ فائربندی کی قرارداد پر ایران کے موقف کےحوالے سے کہا کہ یہ قرارداد ایک بین الاقوامی قرارداد ہے تو ایران اس پر پابند ہے.
تفصیلات کے مطابق شام میں 30روزہ فائربندی کی قرارداد 20 فروری سے لاگو کیا جائے گا.