رکن ایرانی ماہرین اسمبلی اور عالمی فورم برائے تقریب مذاہب کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ 'محسن اراکی' نے کہا ہے کہ ایران مشترکہ جوہری معاملے میں امریکہ سے ایک قدم آگے ہے۔
يہ بات انہوں نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصي گفتگو کرتے ہوئے کہي۔
انہوں نے جامع جوہري معاہدے پر امريکي وعدہ خلافيوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم سے اسلامي جمہوريہ ايران امريکہ کے مقابلے ميں اچھي اور مضبوط پوزيشن پر ہے جس کي وجہ سے اگر امريکہ مشترکہ جوہري معاہدے سے نکل بھي جائے تو اس کا نقصان صرف امريکہ کو ہي بھگتنا پڑے گا۔
بين الاقوامي تقريب مذاہب ادارے کے سيکرٹري جنرل نے عراق کے کرد علاقے کي آزادي کے لئے ہونے والے ريفرنڈم کے انعقاد کے بارے ميں کہا کہ اگر کرد علاقوں کو عراق سے الگ ہونا تھا تو 50 سال پہلے ہوجانا چاہيئے تھا۔
انہوں نے عراق کے کرد علاقے کي آزادي کو خطے کے دشمنوں کي سازش قرار ديکر کہا کہ کہ کرد عرب اور ديگر اقوام عراق کي جوڑي ہوئے قوميں ہيں اور عراق ہميشہ اسي قوموں سے جانا پہچانا جاتا ہے۔