صدی معاہدے کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت کریں گے: حسن نصراللہ
3272
M.U.H
22/09/2018
لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے عاشورا کے دن اپنے خطاب میں، فلسطین کے خلاف صہیونی سازش "صدی کا معاہدہ" نامی معاملے میں فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیا۔
یہ بات لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل' حسن نصراللہ' نے آج بروز جمعرات، بیروت کے جنوبی علاقے میں لاکھوں حسینی عزاداروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں خطاب کر تے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایمان، نظریہ اور جہاد کے لحاظ سے فلسطینی مسئلے کے بارے میں اپنی عزم کا اعلان کر کے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے مظلوم یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کی مظلومیت آج یمن میں نمایان ہے۔ کربلا کے صبر، جرات اور مزاحمت کے مناظر آج یمن میں دیکھائی دیتی ہے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے تمام عرب اور مسلم ممالک کو یمن میں سعودی عرب کی جارحیت پر اپنی خاموشی توڑنے کی دعوت دی۔
نصراللہ نے ایران اور اس کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج، ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑا ہونا ہے کیونکہ ایران اگلے چند ہفتوں میں امریکی سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکی حکومت ایران کو محاصرہ کرنے کی کوشش کر کے ایرانی تیل برآمدات کو روکنے کے دنیا کے دوسرے ممالک پر دوباؤ ڈال رہا ہے۔
انہون نے اس بات کا اضافہ کردیا کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر لگائی گئی پابندی اسی لئے ہے کہ ایران اسلام کی پیروی کر کے امریکی دھمکیوں کے سامنے سر نہیں جھکاتا ہے۔