ٹرمپ کی باتیں محض ہرزہ سرائی تھیں: آیت اللہ خامنہ ای
2787
M.U.H
09/05/2018
تہران، 9 مئی: ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ رات باتیں محض گیدر بھپکیاں اور ہرزہ سرائی تھیں جس کی خاطر ہم مسٹر ٹرمپ کو کہتے ہیں اس کی کوئی اوقات نہیں ہے۔
یہ بات قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے بدھ کے تہران کی جامعہ فرہنگیان میں اساتذہ اور طلبا کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یہ ملاقات قومی یوم اساتذہ کی مناسبت سے ہوئی جس میں محکمہ تعلیم و تربیت کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔
اس موقع پر قائد انقلاب نے فرمایا کہ امریکی صدر نے گزشتہ رات انتہائی بیہودہ باتیں کیں. ان کی باتوں میں 10 جھوٹ تھے. ٹرمپ نے ایرانی نظام کو دھمکی دی اور کہا کہ وہ ایرانی قوم کے کے ساتھ کیا کیا کرسکتا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ میں ایرانی قوم کی جانب سے مسٹر ٹرمپ کو کہتا ہوں کہ ان میں ایران کے خلاف کچھ کرنے کی اوقات نہیں ہے۔
انہوں ںے فرمایا کہ ہم تو کہتے رہے کہ ایران کا جوہری پروگرام امریکی مسئلہ نہیں، مگر دوسروں نے کہا کہ نہیں، ایسا نہیں ہے. اب نظر آگیا، ایران نے جوہری معاہدے کو تسلیم کیا مگر ہمارے خلاف دشمنی کا خاتمہ نہ ہوسکا۔
قائد اسلامی انقلاب نے مزید فرمایا کہ خطے میں ایران کے اثر و رسوخ اور میزائل پروگرام کے مسائل کو اٹھایا جارہا ہے، بالفرض اگر ایران ان مسائل پر بات چیت کو تسلیم کرے تو اگلے مرحلے میں وہ کسی اور مسئلے کو اٹھائیں گے۔
انہوں نے فرمایا کہ امریکہ اس لئے ایران کی مخالفت کرتا آرہا ہے کیونکہ انقلاب سے پہلے وہ ایران پر مضبوط گرفت رکھتا تھا مگر انقلاب نے امریکی ہاتھوں کو کاٹ دیا۔
قائد انقلاب کے خطاب سے متعلق مزید تفصیلات نشر ہوں گی۔