سنیئر ایرانی کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی قابلیت اور طاقت کو مزید بڑھنےسے کوئی روک نہیں سکتا۔
سپاہ پاسداران انقلا اسلامی کے نائب کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے ایرانی افواج سے متعلق کامیابیوں کی نمائش کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہایران کی دفاعی طاقت ملکی دفاع کی بنیاد پر قائم ہے اور ہماری دفاعی صلاحیت پر نہ تو مذاکرات کی گنجائش ہے اور نہ ہی اس کو روکا جاسکتا ہے بلکہ اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی نمائشوں کی مدد سے ایران کے بہادر جوانوں کے ہاتھوں میزائل طاقت اور دفاعی صلاحیتوں سے متعلق نئی ٹیکنالوجی اور سائنسی کامیابیوں کو اُجاگر کیا جاسکتا ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے بہادر جوانوں، سائنسدانوں، تعلیمی مراکز اور یونیورسٹیوں کی بھرپور کوششوں کے ذریعے سمندری، فضائی اور زمینی سمیت میزائل اور ڈرونز کے شعبوں میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس کے علاوہ دفاعی شعبے کو بھی صنعتی اور تعلیمی ٹیکنالوجی سے منسلک کیا ہے۔
ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران کے جوانوں نے اپنی صلاحیتوں پر انحصار کرکے مضبوط عزم و ارادے کے ساتھ دفاعی شعبے میں جدید نظام قائم کیا ہے۔