الحدیدہ محاذ پر فرانس اور اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ تعاون
3201
M.U.H
17/06/2018
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اعلی رکن ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ الحدیدہ جنگ میں سعودی عرب کو فرانس اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہےلیکن اس کے باوجود جارح فوج اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکی۔
ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ یمنی فورسز نے جارح فوج کو الغاز، الجاح اور الدریہمی علاقوں میں محاصرے میں لے لیا ہے اور ان تمام ارتباطی راستے کاٹ دیئے ہیں۔ ضیف اللہ شامی نے کہا کہ الحدید محاذ پر سعودی عرب کو فرانیسسی اور اسرائیلی فوجیوں کی حمایت بھی حاصل ہے ۔
اس نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مغربی ساحل کے بعض علاقوں پر بمباری کی ہے۔ فرانس کے اخـار فیگارو نے انکشاف کیا ہےیمن مغربی ساحل کے محاذ پر فرانسیسی فوج امارت کی فوج کو مدد فراہم کرر ہے ہیں۔