امریکی پالیسیوں کے مقابلے میں استقامت ہی کامیابی کی کنجی: پاسداران انقلاب اسلامی
2927
m.u.h
19/06/2019
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ استقامت ہی امریکی پالیسیوں کے مقابلے میں کامیابی کی کنجی ہے اور فتح و کامیابی بہت قریب ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کل اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں امریکی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی ہے کہا کہ ماضی کی نسبت ایران ایک طاقتور ترین ملک بن چکا ہے جو دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہی ہے اور ایران کے مسلمان عوام کی جانب سےبہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے کی اصل وجہ اسلامی، انقلابی اور قومی عزم ہے ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے حالیہ مہینوں کے دوران سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور پروپگنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب اس قسم کی دھمکیاں پوچ ثابت ہوئیں تو سب پر یہ واضح اور عیاں ہوا کہ امریکہ کس حد تک کمزور اور ناتوان ہے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران کے دشمن کمزور ہو گئے ہیں اور وہ تھک چکے ہیں اور اب دنیا پر امریکہ کی اجارہ داری کا دور ختم ہو چکا ہے۔