امریکہ صرف دھونس دھمکی اور مداخلت پسندانہ باتیں کرتا ہے : غلام علی خوشرو
1267
M.U.H
13/06/2018
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور ایران کےبارے میں حکومت امریکہ کی سوچ بہت زیادہ خطرناک اور بچکانہ ہے
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ، مشرق وسطی میں کوئی تعمیری کردار ادا کرنے اور عراق، یمن، شام یا افغانستان میں ایک گاؤں کے امور تک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتا، واشنگٹن کو بین الاقوامی قوانین اور الجزائر و ایٹمی معاہدے جیسے بین الاقوامی سمجھوتوں کی خلاف ورزی کرنے والا ملک قرار دیا۔
انھوں نے علاقے اور ایران کے بارے میں امریکی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ صرف دھونس دھمکی اور مداخلت پسندانہ باتیں کرتا ہے جبکہ علاقے میں اس کی تمام پالیسیاں شکست سے دوچار ہو چکی ہیں۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے ایٹمی معاہدے سے قبل اور بعد کی امریکی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں شاہی حکومت کے زوال سے ابتک امریکہ ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔